جمعرات , 25 اپریل 2024

عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی فوج کے ایک کانوائے میں دھماکہ

بغداد: عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی فوج کے ایک کانوائے میں دھماکہ ہوا ہے۔ ابلاغ نیوز نے ارنا نیوز کے حوالے سے لکھا ہے کہ بدھ کی شب عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی دہشتگردوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ صوبہ صلاح الدین کے مکیشیفہ علاقے میں ہوا۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق عراق کی مزاحمتی تحریک اصحاب الکهف نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …