جمعرات , 2 دسمبر 2021

سعودی عرب؛ کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 474 ہو گئی

سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی یومیہ تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ابلاغ نیوز نےتسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 671 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 474 ہو گئی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 2 ہزار 325 افراد ہلاک ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

براہ راست پروازوں کے اضافہ سے ایران پاکستان عوامی تعلقات اور سیاحت کی ترقی

کراچی: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو …