اتوار , 24 اکتوبر 2021

شام میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

شام کے عوام نے امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ کرکے اس ملک کے خلاف امریکی پابندیوں اور سزار قانون کے خلاف نعرے لگائے۔ابلاغ نیوز نےشام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شام کے صوبے الحسکہ کے القامشلی کے عوام نے ہونے والے امریکہ مخالف مظاہرے میں امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر تھیں۔

شامی مظاہرین نے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے شام کی فوج کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔مظاہرین نے اسی طرح امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف سزار قانون کے تحت عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دسمبر 2019 میں شام کے خلاف سزار قانون کے مسودے پر دستخط کئے تھے۔دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …