بدھ , 24 اپریل 2024

کراچی میں ایف آئی اے کا چھاپہ: دو ملزمان گرفتار، 92 لاکھ روپے برآمد

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے علاقے کھارادر بمبے بازارمیٹروسنٹرمیں ایف چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان سعد اور محمد آصف کو گرفتار کر کے ان سے 92 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔ابلاغ نیوز کے مطابقترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے واٹس ایپ اور حوالہ سے متعلقہ مواد سمیت 5 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔ موبائل فونز کے ذریعے ملزمان کےغیرقانونی حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم معلومات حاصل کی گئیں۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتارملزمان سے 3 لیپ ٹاپ بھی ملے ہیں۔ لیپ ٹاپ میں حوالہ ہنڈی سے متعلق تمام ٹرانزیکشنزموجود ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے 20 ڈیپازٹ سلپس، 100 مختلف بینکوں کی سلپیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان سے 15 مختلف بینکوں کی چیک بکس بھی برآمد کی گئیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 50 سائن شدہ اوپن چیک بھی ملے ہیں۔ دس مختلف کمپنیوں کی بنی ہوئی ربڑاسٹیمپ بھی برآمد کی گئیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے علاقے  گلزار ہجری میں مکان پرچھاپہ مار کر ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد  کرلی تھی۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا تھا کہ چھاپہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم محمد نقش کے گھر پر ماراگیا۔ چھاپے کے دوران چیک بکس، کیش کاؤنٹنگ مشین، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے تھے۔ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے حوالہ اور ہنڈی کیلئے میسجز ملے تھے۔ ملزم کے موبائل فون سے کم از کم 2 کروڑ روپے کے حوالہ ہنڈی کی گئی رقم کے پیغامات ملے تھے۔

خیال رہے کہ 27 جون کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کو مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرلیے تھے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا تھا کہ دونوں ملزمان نے نیویارک کے ایک بینک میں مسلح ڈکیتی کی تھی۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتار ی پر30 ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھا، جبکہ 35سالہ محسن ضمیرآئی ٹی اسپیشلسٹ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …