جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل باجوہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ابلاغ نیوز کے مطابقپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات عراق کے پاکستان میں متعین سفیر حامد عباس سے بات چیت کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پاس امریکا اور داعش کے درمیان خفیہ رابطوں کی ویڈیو فوٹیجز اور آڈیو کپلز تھے؛ایرانی عہدیدار کا انکشاف

عراق کے سفیر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن و امان کے لیے پاکستان کی کاوش کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی بات چیت میں باہمی و علاقائی سیکورٹی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرعراق کے سفیر حامد عباس سے بات چیت کرتے ہوئے عراق کی سلامتی اورترقی کے لیے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …