ہفتہ , 27 نومبر 2021

سابق صدر اوباما سمیت اہم امریکی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ہیکنگ کا انکشاف

بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس ،سابق صدر اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ابلاغ نیوز نےغیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکا کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کےدوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا وہ دگنی کردی جائے گی۔

جن دیگر اہم شخصیات کے اکاونٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ، ریپر کانیے ویسٹ اور نیویارک کےسابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اوبر اور ایپل ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شئیر دو اعشاریہ تین فیصد گرادیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …