ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی دہشت گرد احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹو کو دی جانے والی قتل کی دھمکی پر حکومت جواب دے؛قمرزمان کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان کی طرف سے بلاول بھٹو کو دی جانے والی قتل کی دھمکی پر حکومت جواب دے۔ابلاغ نیوز کے مطابقلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کو کس نے باہر جانے دیا، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پاس امریکا اور داعش کے درمیان خفیہ رابطوں کی ویڈیو فوٹیجز اور آڈیو کپلز تھے؛ایرانی عہدیدار کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ سنجیدگی سے جلد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نےاسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اے پی سی کے ایجنڈے پر لانے کی بات کی تھی لیکن شہباز شریف کی طبیعت آڑے آرہی تھی۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پلیئرز پیچھے ہٹیں، مل کر ایوان کے اندر سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فاشزم کا اصول ہے کہ زندہ رہنے کے لیے پراپیگنڈہ کیا جائے، دراصل چینی، آٹا اور پیٹرول بحران کے مافیاز عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، جو ناکامی ہوتی ہے اسے اپنے خلاف سازش قرار دے دیتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …