بدھ , 24 اپریل 2024

سی پیک اور بی آر ائی خطے کی تقدیر بدل دیں گے؛ ایرانی سفیر

بھارت کو چاہ بہار کے اہم منصوبے سے الگ کرنے کے بعد ایران نے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے ( بی آر آئی) کی حمایت کردی۔ابلاغ نیوز کے مطابقاس اہم منصوبے سے بھارت کی علیحدگی کے بعد ایران نے پاک چین راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کے پلڑے میں اپنا وزن ڈال دیا ہے۔پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ سی پیک اور بی آر ائی خطے کی تقدیر بدل دیں گے، یہ منصوبے علاقائی ترقی خصوصاً پاکستان، چین اور ایران کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے سی پیک اور بی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی حمایت کا غیر معمولی اقدام تہران حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیل کا اہم اشارہ ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں، خصوصاً اسلامک ربپلک آف ایران، اسلامی رپبلک آف پاکستان اور پیپلز رپبلک آف چائنا، یہ منفرد ترقی کے منصوبے نہ صرف ہمارے کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ علاقائی تعاون و ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لیے سود مند ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت خطے میں تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سمیت، چین اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعات پر نئی دہلی کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …