منگل , 23 اپریل 2024

افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مدد کرینگے؛ ایران

کابل: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون افغانستان کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں قیام امن و صلح کے سلسلے میں افغان حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ابلاغ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے افغانستان کی وزارت خارجہ کے سرپرست محمد حنیف اتمر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران افغانستان میں قیام امن و صلح کے سلسلے میں افغان حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ اس ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان جامع اور اسٹراٹیجک سند کے روڈ میپ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ چابہار میں دو طرفہ اور چند جانبہ تعاون اور وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کے امور کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ سید عباس عراقچی نے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں بین الافغان مذاکرات کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے لئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …