منگل , 23 اپریل 2024

ابیکس عالمی مقابلوں میں ایرانی طالب علموں کی اعلی کارکردگی

بجنورد: چار ایرانی طالب علم نے ملائیشیا میں عالمی آن لائن ابیکس مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی علاقے شیروان سے تعلق رکھنے والے چار ایرانی طالب علم "یلدا میرزادہ”، "صبا نبی زادہ”، "علی رحمتی” اور "حسین انصاری پور” نے عالمی ابیکس مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشنز کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران  کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ابیکس مقابلوں کا آن لائن انعقاد کیا گیا اور علاقے شیروان سے صرف 6 طالب علموں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ عالمی ابیکس مقابلوں کا 10 اور 11 جون کو دو دنوں کیلئے ملائیشا میں ان لائن طور پر انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …