بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کی شہد کی پیداوار میں دنیا کی چوتھی پوزیشن

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے شہد کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایرانی وزارت زراعت کے ایک عہدیدار "فرہاد مشیر غفاری” نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہمارے پاس 98 ہزار کے قریب ایپریری اور 10 ملین اور 600 ہزار مکھی کالونی ہیں اور شہد کی مکھیوں کی کالونیوں اور شہد کی پیداوار کی مقدار کے لحاظ سے ایران دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔غفاری کا کہنا ہے کہ ہر کسی مکھی کالونی میں تقریبا 11 کلوگرام شہد کی پیداوار ہوجاتی ہے اور رواں سال کے دوران شہد کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ ہوکر جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد کا اضافہ ر یکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ملک میں 112 ہزار 500 ٹن شہد، 3 ٹن اور 300 گرام رویال جیلی، 285 ٹن جرگ، 124 ٹن پروپولیس اور 2220 ٹن موم کی پیداوار ہوئی تھیواضح رہے کہ شہد پیدا کرنیوالے ملکوں میں ترکی، بھارت اور چین کو بالترتیب دنیا کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہے، ان ممالک کے بعد ایران کی باری آتی ہے.

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …