اتوار , 5 دسمبر 2021

ایران نے کارڈ بلڈ سے حاصل ہونے والے سٹیم سیلز کے 133 ہزار نمونوں کی ذخیرہ اندوزی کر لی

اردبیل: ایران بھر کے نجی اور سرکاری بلڈ بینکز میں نومولود بچوں کے بلڈ کارڈ سے حاصل ہونے والے سٹیم سیلز کے 133 ہزار نمونے کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایران کے کارڈ بلڈ سٹیم سیلز بینک کے مینجنگ "مرتضی ضرابی” نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بلڈ کارڈ سے حاصل ہونے والے سٹیم سیلز کی ذخیرہ اندوزی 2005ء میں آغاز کیا گیا ہے اور ایران نے ابھی 128ہزار سے زائد نمونے نال کے خون کے خیلوں کی ذخیرہ اندوزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نال کا بلڈ بینک دو قسم کے ہوتے ہیں ایک عوامی ہے اور دوسرا نجی ہوتا ہے۔ضرابی نے مزید کہا کہ عوامی بینک میں ذخیرہ کردہ نمونے کو عوامی بنایا جاسکتا ہے لیکن نجی بینک میں موجود نمونے، صرف نجی طور پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبے تہران، اصفہان اور خراسان رضوی نال کے خون کے خیلوں کے ذخیرے میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بنیادی خلیوں کے میدان میں ایک سر فہرست ملک ہے، بینادی خلیاں مختلف بیماریوں کی 80 قسم کی علاج میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں.

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے ”ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے 2021 ایوارڈ”جیت لیا

اسلام آباد: پاکستان نے ”ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے 2021ایوارڈ”جیت لیا۔ عالمی ادارہ صحت کے علاقائی …