ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران روس اور چین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں: امریکہ کا الزام

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر بلا کسی ثبوت کے مختلف ممالک منجملہ ایران، روس اور چین پر آئندہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے کا الزام دہرایا ہے۔ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے اپنے ایک انٹرویو میں ایران، روس، چین اور شمالی کوریا پر امریکہ کے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ان کوششوں کا مقابلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پاس امریکا اور داعش کے درمیان خفیہ رابطوں کی ویڈیو فوٹیجز اور آڈیو کپلز تھے؛ایرانی عہدیدار کا انکشاف

امریکی حکام منجملہ مائک پمپئو اس سے پہلے بھی ایران، روس اور چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام عائد کرتے رہے ہیں جبکہ مذکورہ ممالک نے اب تک بارہا اس الزام کو مسترد کیا ہے۔اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ واشنگٹن، ایران چین اور روس پر الزامات عائد کر کے امریکی عوام کو آئندہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات ہار جائیں گے۔ سروے رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ ان کے حریف امیدوار جوبائڈن کو ٹرمپ کے مقابلے میں پندرہ فیصد زیادہ محبوبیت حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …