ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام میں ترکی کی دراندازی جاری، شام میں مزید کمک بھجوا دی، ترک فوجیوں کی تعداد 11500 سے متجاوز

ترکی نے شام میں اپنی فوجی اور لاجسٹک کمک میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق شام میں تعینات ترک فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سے سو تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ شب ترکی سے کفر سولین گذرگاہ سے مزید کمک شام پہنچائی گئی۔

المرصد کی رپورٹ کے مطابق سرحدی گذرگاہ کفر لوسین سے ترکی کی فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ گذشتہ شب شام میں داخل ہوا۔ نئی فوجی کمک شام میں ترکی کے قائم کردہ سیف زون میں بھیجی گئی ہے۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے بعد ترکی کی 4705 فوجی گاڑیاں شام میں داخل ہوچکی ہیں جن میں ہزاروں ترک فوجیوں کو شام میں لایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری کے بعد ترکی سے فوجی اور دیگر سامان سے لدے 8040 ٹرک شام میں داخل ہوئے۔ ان ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی شام لائی گئیں۔ جب کی شام میں تعینات ترک فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …