بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان میں 26 طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر حملے کئے تاہم بھاری جانی نقصان ہونے کی وجہ سے انہیں شکست ہوئی۔ابلاغ نیوز نےآوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان نے ملک کے 4 صوبوں کابل، لوگر، دایکندی اور سرپل پر حملہ کیا جس کے دوران 26 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں طالبان کے متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ان حملوں میں طالبان کے متعدد افراد گرفتار بھی ہوئے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے تیز ہوئے جس کی وجہ سے فریقین، امن مذاکرات پر مکمل طور پر عمل در آمد کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …