ہفتہ , 4 دسمبر 2021

امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے؛ چین

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہچین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چون اینگ نے جمعرات کی شب امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوی کے ملازمین اورانجینیروں کو ویزا دینے کیلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے دفاع  کا دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ  چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم  کا رویہ امریکی عوام اور حکام  کے لئے شرم کا باعث ہے۔هوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام اور افغانستان میں لاکھوں افراد کے قتل عام اور انہیں بے گھر کرنے جیسے  بہت سے جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے اور اس کے علاوہ خود امریکہ میں افریقی نژاد اقلیتوں کو سخت ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق چین پر امریکہ کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بری طرح  متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کا پاکستان سے سرحدی انفراسٹرکچر کی تقویت اور کسٹمز کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فیڈرل بورڈ آف …