پیر , 5 جون 2023

ایران میں دہشتگردانہ کارروائی ناکام، دہشتگردوں کا گروہ گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے نے صوبہ فارس میں منافقین کے ایک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے فجر نے صوبہ فارس میں منافقین کی ایک دہشتگرد ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے۔

منافقین کی ٹیم صوبہ فارس میں تخریبی کارروائیوں کے سلسلے میں داخل ہوئی تھی اور اس ٹیم پر سپاہ کے انٹیلیجنس ادارے کے جوانوں کی قریب سے نظر تھی۔ سپاہ کے جوانوں نے منافقین کی ٹیم کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے سپرد کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر یہ ٹیم تخریبی کارروائی کرنا چاہتی تھی جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی ہوشیاری اور بروقت اقدام سے ناکام ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس

ماسکو: روس کے صدارتی پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ کو انسانی حقوق …