منگل , 19 اکتوبر 2021

مسئلہ فلسطین کو کبھی بھی فراموش نہیں کریںگے: بشار اسد

دمشق: شام کے صدر نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی منصوبے سینچری ڈیل اور غرب اردن کے بعض علاقوں کے مقبوضہ فلسطین میں الحاق کی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ابلاغ نیوز نےفلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے محدود اختیارات کی مالک فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ شام، ملت فلسطین کی حمایت میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

بشار اسد نے محمود عباس کے نام اپنے خط میں امریکی صیہونی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کی کامیابی اور اس کی مزید استقامت و پائداری پر زور دیا۔اس سے قبل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے بھی شام کے صدر بشار اسد کے نام خط ارسال کیا تھا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے صیہونی و امریکی سازشوں کے مقابلے میں شام اور فلسطین کی استقامت پر بھی تاکید کی تھی۔سینچری ڈیل امریکی حکومت کا ایک شرمناک منصوبہ ہے جس کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کو پوری طرح پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے تعاون اور مرضی سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …