جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرئیل اپنی حرکتوں سے باز رہے ورنہ سخت جواب دیا جائے گا ؛ایرانی کمانڈر

تہران: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے عہدیدار شام میں ایران کے فوجی مشیروں پر بمباری اور انہیں مارنے کے بارے میں اپنے پروپیگنڈے سے باز نہیں آتے ہیں تو پھراسلامی جمہوریہ بھر پور جواب دیگا۔

ابلاغ نیوز نے پریس ٹی وی کے حوالے سے لکھا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل نے جمعرات کے روز شام میں ایران کے فوجی مشیروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں صیہونی حکومت کی جعلی خبروں کے ردعمل میں یہ ریمارکس دیئے ہے کہ "ہم صیہونی جھوٹے اور ان کے کٹھ پتلیوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ اپنی بدانتظامی جاری رکھتے ہیں تو پھر اسلامی جمہوریہ ایران سخت جواب دیگا۔

انہوں نے اسرائیلی فوج کے ذریعہ سیکڑوں یا ہزاروں ایرانیوں کی ہلاکت کے الزامات کو "پروپیگنڈا وار ، نفسیاتی جنگ، اور ایک سفید جھوٹ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ "صیہونی- مغربی میڈیا اور اس کے اتحادی کچھ عرصے سے ایران مخالف پروپیگنڈہ مہم کی قیادت کرتے ہوئے قابض اور شیر خوار اسرائیلی حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ دمشق کی درخواست پر ، اسلامی جمہوریہ غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عرب ملک کو موثر فوجی مشاورتی امداد کا قرض دے رہا ہے۔ یہ حمایت شام کے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

امریکہ اور اسرائیل نے مشرقی وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کے لیے اپنے حلیف داعش کو تشکیل دیا ہے جو تل ابیب اور امریکا کے حق میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا رہا تاہم ناکام ہوا۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے خود تل ابیب حکومت متعدد اطلاعات کے مطابق متعدد علاقائی عہدیداروں کے ذریعہ تکفیری دہشت گردوں کو محفوظ راستہ ، طبی امداد اور دیگر مواقع فراہم کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے باطل اور جعلی خبریں چلانا ان کی فطرت میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف حملوں کے آغاز سے لیکر اب تک شام میں مقاومتی محاذ سے وابستہ صرف سات ایرانی فوجی مشیر شہید ہوئے ہیں تاہم مزاحمتی محاذ نے اسرائیل کے مقبوضہ گولان ہائٹس پر 50 میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کرکے بدلہ لیا ہے اور اس حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے جسے اسرائیلی فوج اور میڈیا چھپا رہا ہے۔

میڈیا پر بڑے پیمانے پر پروپیگنڈا وار اور نفسیاتی جنگ کے باوجود اسرائیل پچھلے نو برسوں کے دوران ، شام میں ایران کے مزاحمتی محاذ کے سامنےبے بس اور شکست خوردہ ہے اور یوں اپنی شکست اور ناہلی کو چھپانے کے لیے میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کرتا ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انھیں یہ جان لینا چاہئے کہ اس طرح کے پروپیگنڈے سے وہ اپنی عوام اور خود کو بیوقوف بنا رہا ہے ،”

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …