منگل , 19 اکتوبر 2021

جاپان میں ایران کے سفارتخانے کے 2 اکاؤنٹس کو فیس بک نے بلاک کردیا

اسلام آباد: فیس بک نے جانبدارنہ کارروائی کرتے ہوئے جاپان میں ایران کے ثقافتی اتاشی دفتر کے دو مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے ایران پریس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  فیس بک نے ایران 3،130 سے ​​زائد جاپانی محققین ، ثقافت سے محبت کرنے والوں ، اور شائقین کی مختلف ثقافتی ، فنکارانہ ، اور سیاحت کے موضوعات تک رسائی بند کردی۔
سوشل نیٹ ورک کے ان دونوں اکاونٹ سے سیکڑوں پوسٹس اور پیغامات کی مدد سے ایران کے قدرتی پرکشش مقام ، فن ، ثقافت اور دلچسپ موضوعات کو متعارف کروانے والی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کی جاتی تھی جن میں ہزاروں کی تعداد میں جاپانی صارفین کے جوش و جذبے کی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …