ہفتہ , 20 اپریل 2024

مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں اسرائیلوں کا احتجاج، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس : ہزاروں اسرائیلی مظاہرین وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے ہیں اور نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ابلاغ نیوز نے ایران پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیت المقدس میں لاکھوں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو کے گھر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ نیتن یاہو اپنی بدعنوانی پر استعفیٰ دے۔
یہ مظاہرہ مقبوضہ بیت المقدس القدس میں نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے جمعرات کی شب ہوا ہے اسی طرح کے ایک مظاہرے میں تقریبا 50 50 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نتین یاہو کے خلاف ہونے والے پچھلے احتجاج میںپولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین پر گھوڑے دوڑائے گئے اور کئی کو پانی کے توپوں سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے مئی میں ایک سال سے زیادہ سیاسی بحران کے بعد مئی میں نئی ​​اتحاد کی حکومت قائم کی تھی ، کا اصرار ہے کہ انھیں عہدے سے ہٹانے کے لئےجھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ یاد رہےیروشلم کی ضلعی عدالت میں مقدمے کی اگلی تاریخ 19 جولائی مقرر کی گئی ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …