جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹی ٹی پی کا سرغنہ اقوام متحدہ کی بلیک لیسٹ میں شامل

اقوام متحدہ نے اسلام آباد کی پیشکش پر تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے جمعے کو ایک رپورٹ میں دہشتگرد گروہ طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی محسود کو بلیک لسٹ کر دیا اور اعلان کیا کہ محسود اب کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکتا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نور ولی محسود کو داعش اور القاعدہ جیسے دیگر دہشتگرد گروہوں کی مانند اس بین الاقوامی ادارے کی بلیک لسٹ میں قرار دے دیا گیا ہے اور اس پر سفری پابندی عائد کئے جانے کے ساتھ ہی مختلف ملکوں کے بینکوں میں موجود اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ نور ولی محسود پاکستان میں ہزاروں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دو ہزار چودہ میں پیشاور میں آرمی پبلیک اسکول پر حملہ کر کے تقریبا ایک سو پچاس طلبا و اساتذہ کو قتل کر دیا تھا جس پر پوری دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک بڑا دہشتگرد گروہ شمار ہوتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …