جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیل کے واٹر پلانٹ پر سائبر اٹیک

صیہونی حکومت کی دو واٹر پلانٹ کو ابھی حال ہی میں سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ابلاغ نیوز نےصیہونی اخبار یدیعوت احارانوت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے دو واٹر تنصیبات کو حال ہی میں سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ الجلیل الاعلی واٹر پمپ اور مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے کی تنصیبات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔صیہونی حکومت کے واٹر کارپوریشن نے بھی آبی تنصیبات پر سائبر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ تقریبا تین مہینے پہلے بھی صیہونی ذرائع نے ایسی ہی ایک کارروائی میں مقبوضہ فلسطین میں پینے کے پانی کی تنصیبات پر سائبر حملے  کی خبر دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …