منگل , 23 اپریل 2024

ایران کی ہاتھ سے بُنے ہوئے قالینوں کی 150 ملین ڈالر کی برآمدات کیلئے منصوبہ بندی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران ہاتھ سے بُنے ہوئے قالینوں کو 150 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل دوسرے ملکوں میں برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایرانی قومی قالین کے مرکز کی خاتون سربراہ "فرحناز رافع” نے آج بروز جمعرات کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی توسیع سے متعلق منعقدہ 25 ویں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے رواں سال کے دوران، ایران میں ہاتھ سے بُنے ہوئے قالیوں کی برآمدات کے فروغ سے متعلق منصوبہ بندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے قالینوں کی صنعت میں موجودہ مشکلات اور مسائل کا ذکر بھی کیا۔

منعقدہ اس اجلاس میں، روس، اٹلی، چین، متحدہ عرب امارات وغیرہ میں قالینوں کے گھرکی تعمیر کرنے کیلئے درکار بجٹ میں اضافے، بین الاقوامی نیلامیوں کے انعقاد کیلئے ایک مناسب پلیٹ فارم کی فراہمی، انٹرنیٹ ٹی وی لانچ کرنے، ہاتھ سے تیار قالین ایکسلریٹر بنانے اور دیگر ممالک میں تجارتی وفود بھیجنے کیلئے ضروری بجٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں سالانہ 3 ارب 500 ہزار میٹر مربع ہاتھ سے بُنے ہوئے قالینوں کو تیار کیا جاتا ہے اور 20 لاکھ افراد بھی اس شعبے میں سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …