ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا کی ریاست انڈیاناکے اسٹیل پلانٹ میں خوفناک دھماکہ

اسلام آباد: امریکی ریاست انڈیانا کے اسٹیل پلانٹ میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ ابلاغ نیوز نے العالم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے خبردی ہے کہ امریکی ریاست انڈیا نا کے شہربرنس ہربرکے ایک اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح انڈیانا کےشہر برنس ہربر میں واقع( آرسیلر مِٹل)اسٹیل پلانٹ میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے باعث آگ لگنے سے سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا۔سی بی ایس نیوز کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ڈی اسٹیل فرنس میں ہوا۔ علاوہ ازیں سی بی ایس نیٹ ورک کے ذریعہ جاری کردہ تصاویر میں فائر فائٹرز دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھا رہے ہیں۔
آرسیلر مِٹل اسٹیل پلانٹ کے ترجمان نے بتایا ہےکہ دھماکا فیکٹری کے ایک فرنس میں کسی مسئلے کی وجہ سے پیش آیا تاہم دھماکے فوراً بعد اسے بند کر دیا گیا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ابھی تک جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آرہی ہے تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …