بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی ریاست انڈیانا میں ایک اور دھماکہ ؛ وائٹ فیلڈ پاورپلانٹ دھماکے سے لرز اٹھا

اسلام آباد؛ امریکی ریاست انڈیانا میں یک بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاست انڈیا کے مقامی لوگوں کے مطابق ، جمعرات کی سہ پہر کو انڈیانا میں واقع وائٹ فیلڈ پاور پلانٹ میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ کے مطابق نارتھ انڈیانا پبلک سروسز کارپوریشن (نپسکو) نے جمعرات کی سہ پہر کو وائٹ فیلڈ میں شیفر پاور پلانٹ میں آگ لگنے کا اعلان کیا ہےکمپنی نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد پلانٹ کا کچھ حصہ خالی کرا لیا گیا ہے۔اُدھرسوشل میڈیا کے مطابق دھماکہ پلانٹ کے ٹرانسفارمر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔نپسکو نے یہ بھی اعلان کیا کہ آگ اور دھماکے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث پلانٹ کو خالی کرالیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …