ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے عملے پر راکٹوں سے حملہ

اسلام آباد: پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ ابلاغ نیوز نے سحر ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے میں دہشت گردوں نے اینٹی نارکوٹکس کی گاڑی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے جس میں 2 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ ہوا جس میں 2 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے جب کہ اے این ایف کی 2 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مہراب لاگ ایریا میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے کیا۔اے این ایف کے مطابق دہشت گردوں اور اسمگلروں نے حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …