بدھ , 24 اپریل 2024

افغان فورسز نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے 16 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے دوران 16 طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ابلاغ نیوز نے اسپوتنک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان کے شہر غزنی اور ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان نے حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 10 طالبان ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے آج جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے غزنی کے اسفندی علاقے ، صوبہ غزنی کے صدر مقام اور صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں ہوئے۔بیان کے مطابق اسفندی کے علاقے میں جھڑپوں میں 6 طالبان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے جبکہ دیگر علاقوں میں 4 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے تیز ہوئے جس کی وجہ سے  فریقین، امن مذاکرات پر مکمل طور پر عمل در آمد کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …