جمعرات , 21 اکتوبر 2021

3 اراکین کانگریس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا

امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے روس سے ایس 400 میزائل ڈیفنس نظام خریدنے پر ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا ہے۔ابلاغ نیوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے روس سے ایس 400 میزائل ڈیفنس نظام خریدنے پر ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا ہے۔ ری پبلکن کانگریس مین ایڈم کنزینگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر اور ری پبلکن مائیکل مک کال کےساتھ مل کر ایوان میں بل پیش کیا ہے۔بل میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روس سے یہ جدید ہتھیار لینے پر ترکی کیخلاف پابندیاں عائد کرے، امریکہ اور ترکی دونوں ہی نیٹو اتحادی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …