جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران نے مبینہ طور پر اپنے دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا؛ میڈیا

اسلام آباد:ایران نےمبینہ طور پر اپنے دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے المصدر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کے پاس متعدد خفیہ اطلاعات ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں اپنے فضائی دفاع کے کچھ حصے کو "ہائی الرٹ” پر رکھ دیا ہے۔

سی این این کے مطابق ، امریکی عہدیدار جو خفیہ معلومات رکھتے ہیں، نے کہا کہ ہائی الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام اپنے اہداف پر فائر کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ امریکہ کو یہ اطلاع کیسے ملی لیکن امریکی سیٹلائٹ،جاسوس طیارے اور جہاز قریبی بین الاقوامی فیلڈ میں معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں ، جو ایران کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو اس بات کی تشویش ہے کہ اگر وہ ایران پر "حملہ” کرتا ہے تو اس کے بعد ایران کی جانب سے غیر متوقع انداز میں جوابی کارروائی شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …