ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز میں کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے ٹورنٹو کے لیے جانے والی پرواز میں کورونا پازیٹو مسافروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ابلاغ نیوز کے مطابقکورونا پازیٹو مریضوں کی موجودگی کا انکشاف کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی نے پی آئی اے حکام کو ای میل کے ذریعے کیا۔کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق پرواز نمبر 783 پر کورونا پازیٹو مسافروں کا تعلق نشست نمبر 22 تا 28 سے تھا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد کینیڈا نے پی آئی اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ  کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے نے بھی مسافروں کو پرواز سے 3 دن قبل مخصوص لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا ہے۔واضح رہے کہ 2 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا  تھا کہ پوری کوشش ہے پاکستان سے کورونا کا کوئی متاثر باہر ملک نہ جائے، اس لیے باہر ملک جانے والوں کے لیے بھی اسکریننگ لازمی قرار کر دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …