ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا نے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، طالبان

اسلام آباد: قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکی فورسز نے غیر جنگی علاقوں پر بمباری کرکے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ابلاغ نیوز نےتسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ” سہیل شاہین” نے امریکی مسلح افواج پر جنگی بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے غیر جنگی علاقوں پر بمباری کرکے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔سہیل شاہین نے سماجی وب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ہلمند ، زابل اور غزنی صوبوں میں غیر جنگی علاقوں پر بمباری کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جو طالبان کے لئے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حملوں کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی اتحادی افواج نے غیرجنگی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، افغان ذرائع کا کہناہے کہ امریکی اتحادی افواج نے 135 مرتبہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔یاد رہے کہ طویل انتظار اور مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد امریکی مذاکرت کاروں اور طالبان کے نمائندوں نے انتیس فروری2020 بروز ہفتہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک امن معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔اس معاہدے کے بعد افغانستان میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …