جمعہ , 19 اپریل 2024

پنجاب کے وزیرجنگلی حیات اسد کھوکھر مستعفی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیرجنگلی حیات اسد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ابلاغ نیوز کے مطابق اسد کھوکھر کو چند ماہ قبل ہی جنگلی حیات کا قلمدان سونپا گیا تھا اور اب وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ اسد کھوکھر نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وزارت سے خود استعفی دیا، ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ اسد کھوکھر 2018 میں لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔ان کو وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی اور ان کو وزیر بننے کے کئی ماہ بعد بھی پورٹ فولیو نہیں ملا تھا۔ چند ماہ پہلے ہی انہیں جنگلی حیات کا محکمہ ملا تھا اور اب وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …