ہفتہ , 20 اپریل 2024

زوم ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز حاصل تھا لیکن اب زوم نے ٹک ٹاک سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو (اپریل-جون) 2020 کے دوران 300 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ویڈیو کالنگ ایپ زوم کی مقبولیت میں اضافے کی خاص وجہ عالمگیر وبا کووڈ-19 ہے جس کی وجہ سے تمام تر لوگ گھروں میں رہ کر آن لائن کام کے دوران زوم کا استعمال کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اداروں میں آن لائن کلاسز اور میٹنگز کے لیے ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔زوم نے ایپل اسٹور پر بھی ٹک ٹاک ریکارڈ توڑ دیا جہاں ایپ کو 94 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جب کہ ٹک ٹاک کو 71 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب اگر گوگل پلے اسٹور کی بات کی جائے تو یہاں ڈاؤن لوڈ کے اعتبار سے ٹک تاک ابھی بھی سرِ فہرست ہے جسے 225 ملین سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ پلے اسٹور پر زوم کو 200 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو بھارت میں 68 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ امریکا میں اسے 41 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …