ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام؛ پارلیمانی انتخابات کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت ووٹنگ جاری+ تصاویر

شام؛ پارلیمانی انتخابات کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت ووٹنگ جاری+ تصاویر

شام کے عوام ملک میں جاری کرونا بحران کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شامی شہری کرونا وائرس کے بچاو کے لئے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ آج صبح 7 بجے پولنگ کا آغاز ہوا اور شہری بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔شام میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،ملک میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باوجود عوام پر امن انداز میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں شرپسندوں نے امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

شام میں جاری بحران کے باوجود یہ تیسرا موقع ہے اس ملک کے عوام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، شہریوں کا کہناہے کہ پارلیمان کو مضبوط کرکے تکفیری شرپسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔شامی صدر کا کہنا ہے کہ عوام اور فوج کی استقامت اور دوست ملکوں کے تعاون سے شام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …