ہفتہ , 27 نومبر 2021

افغانستان نے پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی

افغانستان کی وزارت خارجہ کے سرپرست نے افغان قومی اسمبلی کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کی سرحد کے اندر راکٹوں حملوں کے بارے میں افغانستان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف شکایت درج کی ہے۔ابلاغ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے سرپرست نے افغان قومی اسمبلی کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کی سرحد کے اندر راکٹ حملوں کے بارے میں افغانستان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف شکایت درج کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان نے صوبہ کنر میں پاکستانی فورسز کی طرف سے مسلسل راکٹ حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف شکایت کی ہے۔ افغانستانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے ایک خصوصی اجلاس میں افغانستان کی وزارت خارجہ کے سرپرست حنیف اتمر اور افغان فوج کے چيف آف اسٹاف نے پاکستان کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا اور اس اجلاس میں حنیف اتمر نے اقوام متحدہ ميں پاکستان کے خلاف شکایت کی تصدیق بھی کی۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …