ہفتہ , 22 جنوری 2022

ایرانی فٹ بال کیھلاڑی کو ایشین چیمپئنز لیگ کا بہترین محافظ نامزد کیا گیا

تہران: ایرانی فٹ بال کیھلاڑی "وریا غفوری” کو 2018 ایشین چیمپئنز لیگ کا بہترین محافظ نامزد کیا گیا۔ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے چیمپئنز لیگ 2018 کے بہترین محافظ کے انتخاب کے لئے ایک سروے کیا ، جن ناموں میں ایرانی روائتی استقلال ٹیم کے کیھلاڑی ، کپتان "وریا غفوری” بھی شامل ہیں۔

اے ایف سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وریا غفوری نے استقلال کے تمام 10 میچوں میں حصہ لیا اور استقلال ٹیم نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ 2018 کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔غفوری نے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ انہوں نے سعودی عرب کی الہلال ٹیم کے خلاف دو گول اسکور کیے۔غفوری ایشین چیمپئنز 2018 میں جنوبی کوریا کے "لی یونگ” ، جاپان سے "کوکی آنزای” اور چین سے "لن پینگ” کے ساتھ بہترین محافظ کے اعزاز کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یاسر شاہ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں لیگ اسپنر …