ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 54 افراد ہلاک

ترکی: مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، ہلاکتوں کی تعداد اب چوَن ترکی میں مہاجرین کی ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اب چوَن ہو گئی ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ کشتی ستائیس جون کو مشرقی ترکی میں واقع جھیل وان میں ڈوب گئی تھی۔ اندازہ ہے کہ اس کشتی میں کم از کم ساٹھ افراد سوار تھے۔ ملکی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہفتے کے دن اس جھیل سے مزید نو لاشیں نکال لی گئیں۔ اس حادثے کی چھان بین کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ مہاجرین کا بحران شروع ہونے کے بعد سے ترکی میں تقریباﹰ چھتیس لاکھ مہاجرین مقیم ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …