جمعرات , 25 اپریل 2024

آپ شام میں کیوں موجود ہیں؟ روسی اور امریکی فوجی شام میں آمنے سامنے آ گئے

دمشق: شام میں آئے روز امریکی فوجی مقامی عوام اور روسی فوج سے ذلت اٹھا رہے ہیں ۔ ابلاغ نیوز نے المصدر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ روسی بکتر بند گاڑیاں ایک شدید تعاقب کے بعد شمال مشرقی شام کے الحسکہ دیہی علاقوں میں ایک امریکی فوجی گشت کا محاصرہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق روسی فوج نے امریکی فوج کا تعاقب کرتے ہوئے ان کا راستہ روک لیا اور یہ باور کروایا کہ روس شام میں کیوں موجود ہے اور امریکی شام میں کیوں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں روسی فوجی افسر امریکی فوجی سے کہہ رہا ہے  ہم شام میں صدر بشار الاسد کی دعوت پر موجود ہے لیکن تم کیوں موجود ہو۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی بکتر بند گاڑیاں امریکی فوجی گاڑیوں کے آس پاس ہیں ، اور امریکی فوجی گھبراہٹ اور الجھن میں دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ روسی فوج ان کے پاس "رک جاؤ ، حرکت نہ کریں” کہتے ہوئے آ رہی ہے۔ایک روسی افسر نے امریکی افسر کو مخاطب کیا اور اس سے کہا ، "ہم شام کے صدر بشار الاسد کی دعوت پر شامی عرب جمہوریہ کی سرزمین پر موجود ہیں ، اور آپ یہاں کس بنیاد پر ہیں؟ آپ قبضہ کار ہیں۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے کہا کہ وہ اپنے جرنیلوں کو بتائے کہ وہ الحسکہ اور دیگر دیہی علاقوں میں اپنی گشت بند کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …