ہفتہ , 20 اپریل 2024

رواں ہفتے ایک اور امریکا بحری جہاز میں آگ لگ گئی

اسلام آباد: امریکا میں رواں ہفتے مختلف ریاستوں میں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں ۔رواں ہفتے ایک امریکی بحری بیڑے میں آگ لگ گئی تھی تاہم آج یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امریکا کے ایک اور بحری جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔ ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی بحریہ نے امریکی بندرگاہ نورفولک میں کرسر امپائیوئس جنگی جہاز کے ایک حصے میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

ڈیفنس نیوز کے مطابق ، امریکی نیول نیویگیشن سسٹمز کمانڈ کے ترجمان ، روری او کونر نے کہا ہے کہ چونکہ جنگی جہاز ، جہاز سازی کرنے والی کمپنی "ناسکو” نے بنایا تھا ، لہٰذا اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ آیا اس کمپنی نے حفاظتی ہدایات استعمال کیں ہے یا نہیںاو کونر نے مزید کہا: "17 جولائی کو ، نیوی کے ایک اور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس حادثے کے جواب میں ، بحریہ نے کمپنی کی برتھ پر موجود تمام جہازوں کے لئے اسٹاپ آرڈر جاری کیا تھاناسکو شپ بلڈنگ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کریسارج جہاز پر لگی آگ جزوی تھی اور یہ پلاسٹک کے مواد پر چنگاری کے گرنے کی وجہ سے تھی اور فائر فائٹر نے اسے جلدی سے قابو کرلیا۔

امریکی بحریہ نے جمعہ کی صبح اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے چار دن بعد ایک اور جہازمیں آگ لگی ہے۔یاد رہے رواں ہفتے ہی امریکی بحری بیڑے بونہم رچرڈمیں دھماکے کے بعد شدید آگ لگی تھی جسے چار دن بعد بجھایا گیا تھا یہ جہاز حادثے کے وقت کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو ایئر فورس کے اڈے پرموجود تھا اور حادثے کے وقت 160 افراد سوار تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …