ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی دہشتگردوں کا ایک اور کاروان شام میں داخل

دمشق: عراق سے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکہ کے باوردی دہشتگرد ٹرکوں، گاڑیوں اور جنگی ساز و سامان کے ساتھ شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں داخل ہو گئے۔ابلاغ نیوز نےشام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشتگرد امریکیوں کا ایک کانوائے الحسکہ میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

باوردی امریکی دہشتگردوں کے اس کانوائے میں 65 ٹرک اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں اور وہ عراق کے راستے سے شام میں داخل ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی امریکہ بارہا عراق کے راستے شام میں بھاری ہتھیار اور جنگی ساز و سامان منتقل کر چکا ہے۔شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکا و سعودی عرب اور انکے اتحادی یورپی و عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔ مگر شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کو ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے ناکامی سے ہمکنار کیا۔شامی فوج نے داعش کے خاتمے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی کامیاب آپریشن انجام دیئے ہیں جو تا حال جاری بھی ہیں تاہم اسے امریکا کے ساتھ ترک فوج کی شر پسندانہ مداخلت سے بھی روبرو ہونا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …