جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری, ایک لاکھ 43 ہزار ہلاک

امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیز اضافہ عالمی ذرائع ابلاغ کے لئے بدستور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ابلاغ نیوز نےآئی آر آئی بی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے مقابلے میں صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بدستور جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 38 لاکھ 69 ہزار 286 افراد کورونا کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جن میں سے اب تک ایک لاکھ 43 ہزار 161 افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

قبل ازیں امریکی مرکز برائے متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوچی نے کورونا کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں روزانہ چالیس ہزار سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی رفتار ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائے تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ سترہ جولائی کو امریکہ میں کورونا کے 74 ہزار کیسز درج ہوئے جبکہ گزشتہ روز یعنی انیس جولائی کو یہ تعداد پینسٹھ ہزار سے زائد رہی۔

امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔کئے جانے والے ایک سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ان کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …