اتوار , 24 اکتوبر 2021

سعودی بادشاہ شاہ سلمان کورونا وائرس اور مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ابلاغ نیوز نےعرب خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش اور کورونا وائرس کے شدید حملے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سعودی فرماں روا کو ریاض کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔یاد رہے مہینوں پہلے سعودی عرب کے شاہی محل کے بادشاہ شاہ سلمان سمیت 150 شہزادوں کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر آئی تھی اور کئی شہزادے کورونا وائرس سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہت ملنے سے قبل تقریباً ڈھائی سال وہ سعودی عرب کے نائب اور ولی عہد رہے جب کہ انہوں نے 50 سال ریاض کے گورنر کے فرائض بھی انجام دیے۔اس کے علاوہ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان سعودی عرب کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں امریکی ثقافت،اقدار، تہذی، نظریات کو پھیلانے اور اسلامی اقدار کی فراموشی سمیت کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …