جمعہ , 19 اپریل 2024

شام پر ترکی کا راکٹوں سے حملہ

دمشق: ترکی کے فوجیوں نے شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے القامشلی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ابلاغ نیوز نےشام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی کے فوجیوں کی جانب سے شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے القامشلی پر راکٹوں سے حملے میں کئی شامی باشندے زخمی ہوئے اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

ترکی کی وزارت دفاع نے کل اتوار کے روز کہا تھا کہ عراقی کردستان کے علاقے ھفتانین پر بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ترکی کی فوج نے 27 مئی 2019 کو عراق کے شمال میں ترکی کی کردستان لیبر پارٹی ( پی کے کے) کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کیا تھا۔واضح رہے کہ بغداد نے بارہا شمالی علاقوں میں ترکی کی فوجی مداخلت کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …