اتوار , 5 دسمبر 2021

افغانستان؛ سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد تنظیم طالبان کا خودکش حملہ

کابل:کالعدم دہشت گرد تنظیم افغان طالبان کے ایک خود کش حملے میں 8 افغان سیکیورٹی اہلاک جاں بحق ہو گئے ہیں۔ابلاغ نیوز نے سنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ”وردک” میں افغان سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت طالبان کے خودکش حملے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صوبہ ”وردک” میں افغان فورسز کے قافلے پر کار بم حملے میں کم از کم آٹھ افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”سید آباد” نامی قصبے میں ہونے والے دھماکے میں 9 فوجی شدید زخمی ہیں، جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف دہشت گرد طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی 7 گاڑیاں تباہ اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ فروری میں امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود طالبان نے افغانستان بھر میں سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کردیئے ہیں۔اس معاہدے کا مقصد افغانستان میں چار دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمہ اور ”بین الافغان” مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی راہ ہموار کرنا تھا ، لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ مذاکرات کب شروع ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

نطنز میں دھماکہ نہیں ہوا بلکہ میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا: ایرانی فوج کے ترجمان

تہران: ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نطنز میں میزائل سسٹم کا …