جمعرات , 25 اپریل 2024

عراقی وزیر اعظم رہبر انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات کرینگے

بغداد: عراقی وزیر اعظم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کرینگے۔ابلاغ نیوز نے العالم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ملاقات بغداد اور تہران کے مشترکہ مفادات اور دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے کا سب سے اہم حصہ عراقی وزیر اعظم کی رہبر انقلاب اسلامی کے اعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کورونا وائرس کی وجہ سے ضروری معاملات کے علاوہ ، ہیلتھ پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے  5 ماہ تک کوئی داخلی یا خارجی میٹنگ نہیں کی تاہم عراق کے وزیر اعظم کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات غیر معمولی قرار دیدی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عراق اور ایران کے عوام ایک دوسرے سے کتنے قریب ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …