جمعہ , 19 اپریل 2024

شام کی بندرگاہ طرطوس میں روسی فوجی ڈولفن تعینات تھے، امریکی میگزین کا دعویٰ

اسلام آباد: امریکی فوربس میگزین کے مطابق ، 2018 کے آخر میں ، روسی بحریہ نے شام میں جنگ میں استعمال کے لئے تربیت یافتہ ڈالفن بھیجے اور انہیں طرطوس بحری اڈے پر کھڑا کیا۔ابلا غ نیوز نے العالم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ روسی بحریہ نے شام میں جنگ میں استعمال کے لیے تربیت یافتہ ڈالفن بھیجے اور انہیں طرطوس بحری اڈے پر کھڑا کیا تھا۔میگزین نے مزید کہا: "امریکی سیٹلائٹ نے ان ڈولفنوں کو طرطوس کی بندرگاہ میں مشاہدہ کیا ہے انکا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ وہ جنگی جہازوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے یا دشمن کے غوطہ خوروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
رسالے میں کہا گیا ہے کہ روس بحیرہ روم میں ان ڈولفنز کے ساتھ انٹیلی جنس مشن کی تلاش میں ہے۔ہمیں قطعی طور پر نہیں معلوم کہ روسی بحریہ ڈولفنز کے ساتھ کیا کر رہی ہے ، اور یہ ستمبر سے دسمبر 2018 تک صرف چند ماہ کے لئے تعینات تھی۔ کرداج سائنٹیفک اسٹیشن کے سی ای او رومن گوربونوف نے 2018 میں کہا تھا کہ روسی وزارت دفاع دفاعی ڈولفنز کو نہ صرف جارحانہ ہتھیاروں کے طور پر استعمال کررہی ہے بلکہ پانی کے اندر موجود اشیاء کی نشاندہی کرنے کے لئے بھی استعمال کررہی ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …