جمعرات , 18 اپریل 2024

عراقی وزیر اعظم الکاظمی کی صدر حسن روحانی سے خصوصی ملاقات

بغداد: عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔ابلاغ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔اس سے قبل صدر حسن روحانی نے سربراہی اجلاس کے ہال میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت سعید نمکی، وزیر دفاع بریگیڈئر امیر حاتمی ، تیل کے وزیر بیژن زنگنہ، روڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر محمد اسلامی ، وزارت صنعت و معدن و تجارت کے سرپرست حسین مدرس خیابانی اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر عدبالناصر ہمتی بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …