اتوار , 17 اکتوبر 2021

عراقی وزیر اعظم کا پرجوش استقبال+ ویڈیو

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کا تاریخی دورہ کیا اور رہبر انقلاب اسلامی سمیت ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ کورونا وائرس کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ملاقات ہوئی اور اس میں حفظان صحت اور سوشل ڈیسٹینسنگ کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا۔رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی شام عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں عراق کی حکومت کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کی مخالفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ممالک کے مابین  باہمی تعلقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے سب سے اہم بات عراق کے مفادات، سلامتی، عزت، وقار اور اس کی علاقائی صورتحال میں بہتری ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کے بہت زیادہ مخالفین ہیں کہ جن میں سر فہرست امریکہ ہے لیکن کسی بھی طور امریکہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اس لئے کہ امریکہ کسی کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا۔اس ملاقات میں عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کو بہت بڑی سعادت قراردیا اور داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت مشکل صورتحال میں ایران کی مدد ، ہمدردی اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی اسپایڈرمین اسپین میں گرفتار + ویڈیو

ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بارسیلونا کی پولیس نے ایک فلک …