منگل , 26 ستمبر 2023

دنیا میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی اور یکم اگست کو ہو گی

اسلام آباد: یران سمیت کئی اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ31 جولائی جبکہ پاک و ہند میں یکم اگست کو ہوگی۔اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ31 جولائی جبکہ پاکستان و ہند میں یکم اگست کو منائی جائے گی۔پاکستان میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی اور اسی طرح عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

ہندوستان میں جمعیۃ علمائے ہند رویت ہلال کمیٹی و امارت شرعیہ ہند نے کہا ہے کہ ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی کا تہوار یکم اگست کو منایا جائے گا۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ23 جولائی 2020 بروزجمعرات، ذی الحجہ1441ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحی یکم اگست کو ہو گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب  کا کہنا ہے کہ حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید اور …